بڑا موقع لیکن خود پر دباؤ نہیں ڈالوں گا : رہانے

   


میلبورن۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز کے باقی تین میچوں کے لئے مستقل کپتان ویراٹ کوہلی کی جگہ ٹیم کی کپتانی سنبھالنے والے اجنکیا رہانے نے باکسنگ ڈے ٹسٹ میچ سے قبل کہا کہ ٹیم کی کپتانی کرنا ان کے لئے بڑا موقع ہے لیکن وہ خود پر غیرضروری دباؤ نہیں ڈالیں گے ۔ رہانے نے دوسرے ٹسٹ میچ سے قبل کہا کہ ہندوستانی ٹیم کپتانی کرنا یقینی طور پر بڑا موقع اور ذمہ داری ہے لیکن میں خودکو غیرضروری دباؤ میں ڈالنا نہیں چاہوں گا۔ کوہلی کی عدم موجودگی میں رہانے کی ذمہ داری اور زیادہ بڑھ جائے گی کیونکہ ان پر پہلے میچ کی زبردست شکست کا انتقام لینے کے ساتھ ساتھ رنز بنانے کا بھی دباؤ ہوگا۔ انہوں نے کہا میں ذاتی طور پر پرسکون رہتا ہوں لیکن میری بیٹنگ تھوڑی جارحانہ ہے ۔