پْنٹا کَنا: امریکہ کی یونیورسٹی آف پِٹس برگ سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ بھارتی نژاد طالبہ سدکشا کونانکی ڈومینیکن ریپبلک کے ایک ریزورٹ سے لاپتہ ہو گئی ہیں، جہاں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ اسپرنگ بریک منانے گئی تھی۔سدکشا کو آخری مرتبہ 6 مارچ کو پْنٹا کَنا کے ریْو رِپبلِکا ہوٹل کے ساحل پر دیکھا گیا تھا۔ ان کی گمشدگی کے بعد زمینی اور سمندری تلاش کا بڑا سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ڈومینیکن ریپبلک میں بھارتی سفارت خانے نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ وہ سدکشا کے والدین سے رابطے میں ہیں اور طالبہ کی تلاش کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔سدکشا کے والد سببرایْودْو نے سی این این کو بتایا کہ ان کی بیٹی پری میڈیکل تعلیم کے آغاز سے قبل اسپرنگ بریک کے لیے پْنٹا کَنا گئی تھی۔