جئے پور ، 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک چھ سالہ لڑکا مارا گیا اور اس کا دادا زخمی ہوگیا جب اُن کی بائیک کو آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے قافلے کی کار نے ٹکر دے دی۔ پولیس نے کہا کہ یہ واقعہ ضلع الوار میں چہارشنبہ کو پیش آیا۔ بھاگوت علاقہ تیجارا میں ایک پروگرام سے واپس ہورہے تھے۔