بھونگیر۔/29 اکٹوبر۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)منوگوڑضمنی انتخابات کے تحت آج ضلع یادادری بھونگیر کے چوٹ اوپل منڈل کے مختلف مواضعات میں کانگریس پارٹی ضلع صدر کے انیل کمار ریڈی کی قیادت میں آج ظہیرآباد کے سینئر لیڈر مدن موہن نے شرکت کی اور انتخابی مہم میں حصہ لیا۔اور کہا کہ منوگوڑ ضمنی انتخابات میں کانگریس کی کامیابی یقینی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس وبی جے پی دونوں جماعتیں پیسے کے بل پر جیت کی کوشش کررہے ہیں۔لیکن منوگوڈ کی عوام کانگریس کے ساتھ ہے۔اور منوگوڑکی ترقی کانگریس دور حکومت میں ہی ہوئی ہے۔راج گوپال ریڈی نے کنٹراکٹ کے حصول کیلئے ہی بی جے پی شمولیت اختیار کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی گزشتہ آٹھ سال سے عوام دشمن پالیسوں پر عمل پیرا ہے۔اور انتخابات میں کئے گئے وعدوں کو فراموش کردیا ہے۔اور صرف منوگوڈ انتخابات میں ہی ٹی آر ایس کو فلاحی اسکیمات اور عوام کی بہبودی یاد آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ منوگوڑ کی عوام کافی باشعور ہے اور کانگریس کے حق میں ہی ووٹ دیں گے اور کانگریس امیدوار سرونتی کی کامیابی یقینی ہے۔اس موقع پر کانگریسی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔