بھوپال میں سندھیا کے پوسٹر پر سیاہی لگادی گئی

,

   

Ferty9 Clinic

٭ بی جے پی میں شامل جیوتر ادتیہ سندھیا جمعرات کو بھوپال پہنچنے والے تھے لیکن بعض شرپسند عناصر نے ان کی آمد سے قبل پوسٹرس پر ان کی تصویر کو سیاہ کردیا۔ یہ پوسٹرس سندھیا کے خیرمقدم کیلئے شہر بھر میں لگائے گئے تھے۔ جیوتر ادتیہ سندھیا کا ایرپورٹ سے بی جے پی آفس تک روڈ شو طئے تھا۔

جیوترادتیہ سندھیا راجیہ سبھا کیلئے آج نامزدگی داخل کرینگے
بھوپال ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہونے کے ایک دن بعد سینئر لیڈر جیوتر آدتیہ سندھیا آج دوپہر یہاں پہنچے ۔ مدھیہ پردیش سے بی جے پی کے راجیہ سبھا کے امیدوار سندھیا کے شاندار استقبال کی تیاریاں کی گئی ہیں۔ سندھیا طیارہ سے یہاں پہنچنے کے بعد جلوس کی شکل میں بی جے پی کے ریاستی ہیڈکوارٹر پنڈت دین دیال کامپلکس پہنچے ۔سندھیا کل یعنی 13مارچ کو دن میں یہاں اسمبلی کے احاطہ میں واقع راجیہ سبھا انتخابی دفتر پہنچ کر اپنی نامزدگی داخل کریں گے ۔ اس کے بعد وہ واپس دہلی چلے جائیں گے ۔