بھوپال کے ہاسپٹل میں آتشزدگی ، تین بچے فوت

   

بھوپال : چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ نے آج بتایا کہ بھوپال کے ایک ہاسپٹل کے چلڈرنس وارڈ میں آگ لگی جس کے نتیجہ میں تین بچے فوت ہوگئے ۔ یہ واقعہ کملا نہرو ہاسپٹل میں پیش آیا ۔ چیف منسٹر نے کہاکہ اعلیٰ سطح کی انکوائری کی ہدایت دی گئی ہے ۔ آتشزدگی کے واقعہ کی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچوں کے والدین خوف اورپریشانی کے عالم میں اِدھر سے اُدھر بھاگ رہے ہیں۔ چیف منسٹر نے کہاکہ حادثہ کے نتیجہ میں پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ وارڈ میں زیرعلاج دیگر بچوں کی پوری طرح نگہداشت پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے ۔