بھٹی وکرامارکا کی راہول گاندھی کے ہمراہ اڈیشہ میں انتخابی مہم

   

بولانگیری لوک سبھا حلقہ میں ریالی سے خطاب
حیدرآباد۔/15 مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں انتخابی مرحلہ کی تکمیل کے بعد ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا اڈیشہ میں کانگریس کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے پہنچ گئے۔ بھٹی وکرامارکا نے آج بولانگیری لوک سبھا حلقہ میں کانگریس قائد راہول گاندھی کے ہمراہ جلسہ عام میں شرکت کی۔ راہول گاندھی خصوصی طیارہ سے اڈیشہ پہنچے جہاں بھٹی وکرامارکا نے دیگر قائدین کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے راہول گاندھی کو تلنگانہ میں رائے دہی کے رجحانات اور کانگریس کی کامیابی کے امکانات سے راہول گاندھی کو واقف کرایا۔ بھٹی وکرامارکا نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیجو جنتا دل حکومت نے اڈیشہ کو پسماندگی کا شکار بنادیا ہے اور کانگریس برسراقتدار آنے پر ریاست کی ترقی ممکن ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ مرکز میں انڈیا اتحاد کے اقتدار کیلئے کانگریس امیدوار کی تائید کریں۔ راہول گاندھی نے اڈیشہ میں کئی لوک سبھا حلقوں کا احاطہ کیا اور مقامی قائدین کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔1