بھینسہ میں تین کوآپشن ممبران منتخب

   

بھینسہ ۔19مئی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ بلدیہ کے چھبیس کونسلرس پر مشتمل کونسل کے چار کوآپشن ممبران نشستوں کے منجملہ تین کوآپشن ممبران کی نشستوں پر انتخابات کا انعقاد بھینسہ سب کلکٹر و اسپیشل آفیسر اجمیرا سنکیت کمار آئی اے ایس کی صدارت عمل میں آیا ۔ تین کوآپشن ممبران کی نشستوں کے لیے بی جے پی کے چھ کونسلرس ، سات آزاد کونسلرس اور ایکس آفیشیو ممبر کی حیثیت سے تعلقہ مدہول بی جے پی ایم ایل اے پوار راما راؤ پٹیل نے ووٹ کیا جس پر چودہ ووٹوں کی اکثریت سے اقلیتی مرد زمرے میں مجیب احمد سابقہ بلدیہ وائس چیرمین ، اسپیشل نالج مرد زمرے میں توٹا لنگورام سابقہ بلدیہ وائس چیرمین اور اسپیشل نالج خاتون زمرے میں الکونڈا کویتا سابقہ کونسلر نے کامیابی حاصل کی جبکہ ایم آئی ایم کونسلرس کی عدم شرکت کے باعث کوآپشن ممبران کے انتخابات یک طرفہ ہوئے بعدازاں سب کلکٹر اجمیرا سنکیت کمار آئی اے ایس ، ایم ایل اے پوار راماراؤ پٹیل ، میونسپل چیرمین تمولہ دتاتری اور بلدیہ کمشنر لنگنا نے نومنتخبہ کوآپشن ممبران کو سرٹیفکیٹ حوالے کیے۔