بھینسہ میں دفعہ 30 کا نفاذ

   

بھینسہ /2 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ ڈی ایس پی بی راجیش نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بھینسہ ڈیویژن کے تمام پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں پولیس 30 ایکٹ کا نفاذ یکم اگست سے 31 اگست تک عمل میں لایا جارہا ہے ۔ جس کے پیش نظر بھینسہ ڈیویژن میں پولیس کی اجازت کے بغیر ایک ماہ کسی قسم کے جلوس ، دھرنے ، احتجاجی مظاہرے ، ریالیاں اور محلوں میں ڈی جے ساؤنڈ کا استعمال نہ کریں ۔ پولیس 30 ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی انجام کی جائے گی ۔ ڈی ایس پی راجیش نے کہا کہ اگر کسی موقع پر جلوس ، جلسے ، ریالیاں اور ڈی جے ساؤنڈ کا استعمال کرنا ہوتو متعلقہ پولیس اسٹیشن سے اجازت طلب کریں اور پولیس 30 ایکٹ کے نفاذ پر ڈیویژن کی عوام محکمہ پولیس کا تعاون کریں ورنہ ڈیویژن میں کسی بھی فرد کی جانب سے شرپسندی کرنے پر سختی سے قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔