امان : اردن میں محکمہ انسداد منشیات کے اہلکاروں نے بھیڑوں کے ذریعہ نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ منشیات کے ااسمگلروں نے نیا طریقہ استعمال کرتے ہوئے انتہائی مہارت سے بھیڑوں کو منشیات کے پیکٹ کھلائے بعدازاں انہیں اسمگل کرنے کی کوشش کی جو ناکام ثابت ہوئی ۔ویب نیوز عاجل نے اردنی محکمہ امن عامہ کے ترجمان نے بتایا کہ کہ محکمہ انسداد منشیات کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ منشیات کے اسمگلر نیا طریقہ اختیارکرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس پرمختلف ٹیموں کو خصوصی ہدایت کی گئی کہ تمام ہیوی گاڑیوں کی سختی سے نگرانی اورشک ہونے پران کی باریک بینی سے تلاشی لی جائے۔ محکمہ انسداد منشیات کی ٹیموں نے ایک ٹرک جس میں بھیڑیں لدی ہوئی تھیں کی تلاشی لی تو بظاہر کوئی غیر معمولی چیز نہیں ملی لیکن ایک بھیڑ کا تفصیلی معائنہ کیا جس کے دوران بھیڑ کے پیٹ میں غیر معمولی اشیا کی موجودگی کا انکشاف ہوا جس پرتمام بھیڑوں کو اتارا گیا اور طبی طریقے سے انکے پیٹوں سے منشیات کے کیسپول برآمد کرلیے گئے ترجمان امن عامہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹرک میں لدی بھیڑوں کی تعداد 300 تھی جن کے پیٹوں سے برآمد ہونے نشہ آور گولیوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد تھی۔