بہار انتخابات کے نتائج۔ جیتنے والے68لوگوں کے خلاف کریمنل معاملات

   

نئی دہلی۔بہار اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کرنے والے جملہ241اراکین میں 163(68فیصد) نے اپنے انتخابی حلف نامہ میں اس بات کااعتراف کیاہے کہ ان پر کریمنل معاملات درج ہیں‘ جس میں آرجے ڈی 73فیصد مجرمانہ ریکارڈ رکن والے منتخب اراکین کے ساتھ سرفہرست ہے‘ بہار الیکشن واچ اور اسوسیشن برائے جمہوری اصلاحات(اے ڈی آر) نے یہ بات کہی ہے۔

مذکورہ 163اراکین اسمبلی میں سے 123(تمام کے حلف ناموں کا جائزہ لینے کے بعد 51فیصد) کے خلاف سنگین مجرمانہ مقدمات درج ہیں جس میں قتل‘ اقدام قتل‘ اغوا اور خواتین کے خلاف جرائم شامل ہیں۔

سال2015کے اسمبلی الیکشن میں 142(58فیصد) اراکین اسمبلی نے اپنے حلف نامہ میں اس طرح کے مقدمات ان پر درج کئے جانے کا اعتراف کیاتھا۔ اس مرتبہ مذکورہ اے ڈی آر نے خود 243دمیں سے 241جیت حاصل کرنے والے امیدواروں کے حلف نامہ کا جائزہ لیاہے۔

مذکورہ اے ڈی آر نے جیت حاصل کرنے والے ماباقی لوگوں کے متعلق کچھ نہیں کہا ہے۔ بیس گھنٹوں تک جاری رہنے والی گنتی کے بعد چہارشنبہ کی ابتدائی ساعتوں میں تین مراحل میں ہوئے انتخابات کے نتائج کا اعلان کیاگیاہے۔

قتل او ردیگر جرائم
جیت حاصل کرنے والے123میں 19پر قتل کے مقدمات31پر اقدام قتل اور 8پر عورتوں کے خلاف جرائم ان کے نام پر درج ہیں۔بڑی پارٹیوں میں 54(73فیصد) جیت حاصل کرنے والوں کا تعلق تیجسوی یادو کی راشٹرایہ جنتا دل (آرجے ڈی) کے ہیں جن کے خلاف مقدمات زیر التوا ہیں‘

اس کے بعد بی جے پی 73میں سے 47(64فیصد)او ر جنتا دل یو کے 43میں سے 20(47فیصد)جبکہ کانگریس کے 19میں سے 16(84فیصد) اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا۔ ایم ایل کے 12میں سے 10(83فیصد)‘ اے ائی ایم ائی ایم کے پانچ میں سے 5(100فیصد)کے خلاف مقدمات زیر التوا ہیں۔

اس کے علاوہ آرجے ڈی‘ بی جے پی‘ کانگریس‘ سی پی ائی ایم ایل اور اے ائی ایم ائی ایم کے منتخب اراکین اسمبلی پر سنگین مقدمات درج ہیں