ریاستی بی جے پی صدر نے یہ بھی کہاکہ اگر پارٹی بہار میں اقتدار میں آتی ہے تو وہ مویشیوں کے قتل‘ لوجہاد‘ اور غیرقانونی مداخلت جیسے طریقوں سے روک دے گی۔
پٹنہ۔ ایک رکیک حملے میں بہار بی جے پی صدر سمراٹ چودھری نے راہول گاندھی کا موازنہ القاعدہ کے متوفی سربراہ اوسامہ بن لادن سے کیااو رکہاکہ داڑھی بڑا لینے سے کوئی بھی ملک کا وزیراعظم نہیں بن سکتا ہے۔
پچھلے نو سالوں میں مرکز ی حکومت کی کامیابی سے متعلق عوام کو جانکاری فراہم کرنے کے لئے منعقدہ ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نے کہاکہ ”راہول گاندھی لادن کی طرح داڑھی بڑھاکر ملک میں گھوم پھر رہے ہیں جس سے وہ وزیراعظم نہیں بنیں گے۔
ہم انہیں سیاست میں 50سالہ بچے سمجھتے ہیں۔
ریاستی بی جے پی صدر نے یہ بھی کہاکہ اگر پارٹی بہار میں اقتدار میں آتی ہے تو وہ مویشیوں کے قتل‘ لوجہاد‘ اور غیرقانونی مداخلت جیسے طریقوں سے روک دے گی۔