بہار: دماغی سوزش کی وجہ سے چھ بچوں کی موت

,

   

گیا(بہار): انورا نارائن مگدھ میڈیکل کالج گیا میں پچھلے ایک ہفتہ میں چھ بچو ں کی موت ہوئی ہے۔ ڈاکٹرس کے مطابق دماغی سوزش کی وجہ سے ان بچو ں کی موت ہوئی ہے۔ میڈیکل سپرینڈنٹ ڈاکٹر وی کے پرساد نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 2جولائی کو جملہ 22بچوں کو اسپتال میں شریک کروایا گیا تھا۔ ان تمام کو دماغی سوزش بتائی گئی تھی۔ لیکن ابھی تک یہ ثابت نہیں ہوپایا ہے کہ واقعی یہ بچے دماغی سوزش کی بیماری سے لاحق تھے۔

ڈاکٹر وی کے پرساد نے بتایا کہ ابھی اس تعلق سے رپورٹ آنا باقی ہے۔ واضح رہے کہ مظفرپور میں بھی دماغی سوزش سے کئی اموات ہوچکی ہیں۔ دماغی سوزش کے آثار تیز بخار، قئے، دماغ کی کیفیت بدل جانا، گردہ پر سوجن وغیرہ ہے۔