بہار میں بجلی گرانے سے تیرہ کی موت

,

   

پٹنہ۔پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ریاست بھر میں تیرہ لوگ جس میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں بجلی گرنے کی وجہہ سے فوت ہوگئے ہیں جبکہ نصف درج سے زائد بہار بھر میں زخمی ہوئے ہیں‘ چہارشنبہ کے روز عہدیداروں نے یہ جانکاری دی ہے۔

بہار کے محکمہ آفات سماوی کے ایک عہدیدار نے کہاکہ کائمور‘ ایسٹ چمپارن‘ جہان آباد‘ گیا‘ پٹنہ‘ ویشالی اور مظفر پور سے اموات کی اطلاع ہے۔

مذکورہ عہدیدار کے مطابق پانچ امواتیں کائمور سے جبکہ تین ایسٹ چمپارن اور ماباقی اضلاعوں سے ایک ایک ہلاکت کی جانکاری ملی ہے۔

محکمہ آفات سماوی کہ ایک عہدیدار نے کہاکہ ”ریاستی حکومت نے ان حادثات میں مرنے والوں کے افراد خاندان میں فی کیس چارلاکھ روپئے ایکس گریشیاء فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں“۔

محکمہ سمکیات کے دفتر کے مطابق موسم مانسون میں جون سے ستمبر کے دوران بجلیوں کا چمکانا عام بات ہے۔