نئی دہلی، 09 جولائی (یو این آئی) بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی پر اپوزیشن جماعتوں کے اعتراضات کے درمیان چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے چہارشنبہ کو کہا کہ ریاست کے ووٹر اس مہم میں جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں اور کمیشن رائے دہندگان کی بھرپور مدد کر رہا ہے ۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ ووٹر لسٹ کی نظرثانی کے کام میں لوگوں کا جوش و خروش نظر آرہا ہے اور 15 دنوں میں افسران کو 57 فیصد سے زائد ووٹروں کے بھرے ہوئے فارم موصول ہو چکے ہیں۔