بہار میں ہولی کے موقع پر جعلی شراب پینے سے 10 لوگوں کی موت ہو گئی

   

بہار کے دو اضلاع میں ہولی کے تہوار کے دوران مبینہ طور پر جعلی شراب پینے سے کم از کم 10 لوگوں کی موت ہو گئی۔ پولس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ بھاگلپور ضلع میں آٹھ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ان میں سے چار کی موت بھاگلپور شہر کے صاحب گنج علاقے میں ہوئی، جب کہ باقی کی موت نارائن پور تھانہ علاقے کے مختلف گاؤں میں ہوئی نارائن پور تھانے کے انچارج رمیش شاہ نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ یہ موت جعلی شراب پینے سے ہوئی ہے یا نہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مرنے والوں میں سے ایک کو دل کا دورہ پڑا تھا اور دوسرا سیڑھی پر چڑھتے ہوئے گر گیا تھا یونیورسٹی پولیس اسٹیشن انچارج ریتا کماری نے بھی کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی تصدیق جعلی شراب پینے سے ہوئی ہے۔