کھگڑیا/پٹنہ : بہار واقع کھگڑیا کے پرائمری ہیلتھ سنٹر میں ایک المناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بارے میں جان کر کسی کا بھی دل دہل جائے۔معاملہ محکمہ صحت کی ایک بڑی لاپروائی کا ہے جس میں 23 خواتین کی نس بندی کی گئی اور اس دوران نہ انھیں بیہوش کیا گیا اور نہ ہی درد کی دوا دی گئی۔ خواتین چیختی اور چلاتی رہیں لیکن ڈاکٹروں کو رحم نہیں آیا، انھوں نے جانوروں کی طرح نس بندی کا آپریشن انجام دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 خواتین کا توآپریشن ڈاکٹروں نے کر دیا، لیکن ان خواتین کو چیختے ہوئے دیکھ کر 7 خواتین نے نس بندی کرانے سے انکار کر دیا۔ ان 7 خواتین نے ہنگامہ شروع کر دیا اور کسی طرح ڈاکٹروں سے چھٹکارا پا کر اپنی جان بچائی۔