بہار ووٹر لسٹ کے جائزہ پر کانگریس کیساتھ میٹنگ ملتوی

   

نئی دہلی ،یکم جولائی (یواین آئی) بہار ووٹر لسٹوں کے خصوصی جائزہ کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے ساتھ بدھ کو تجویز کردہ میٹنگ کانگریس کے مطالبے پر ملتوی کر دی گئی ہے ۔ یہ اطلاع منگل کو یہاں کمیشن کے ذرائع نے دی۔ذرائع نے بتایا کہ کانگریس کے ایک وکیل کی طرف سے پیر کو ایک میل موصول ہوا، جس میں کمیشن سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ بہار میں ووٹر لسٹوں کے خصوصی گہرائی سے جائزہ لینے کے سلسلے میں 2 جولائی کو فوری میٹنگ کرے ۔ اس وکیل نے خود کو کثیر جماعتی وفد کا قانونی مشیر بتایا تھا۔ذرائع کے مطابق میل کے جواب میں کمیشن نے 2 جولائی کو شام 5 بجے میٹنگ کی تجویز پیش کی اور اس کی تصدیق کیلئے کہا لیکن یکم جولائی کو دفتر بند ہونے تک کانگریس کی جانب سے میٹنگ کے وقت کے بارے میں کوئی تصدیق نہیں ہوئی، اس لیے 2 جولائی کی میٹنگ ملتوی کردی گئی ہے ۔