بہار ٹرین حادثہ۔ نارتھ ایسٹ ایکسپریس پٹریوں سے اترنے کی وجہہ سے 4کی موت متعدد زخمی

,

   

بکسر‘ اراح‘ پٹنہ اور دومراؤن کے متعدد اسپتالوں میں 100سے زائد مسافرین زخمیوں کو علاج کے لئے داخل کیاگیا ہے۔


پٹنہ۔بہار کے بکسر اور راگھو ناتھ پور میں نئی دہلی(آنند وہار) کاما کھیادھام نارتھ ایسٹ سوپر فاسٹ ٹرین کے پٹریوں پر اترنے کی وجہہ سے پیش آنے والے حادثہ میں کم ازکم چار کی موت اور 100سے زائد کے زخمی ہوئے ہیں۔ چہارشنبہ کی رات میں یہ حادثہ پیش آیاتھا۔

https://x.com/jsuryareddy/status/1712206182583087381?s=20

ایسٹ سنٹرل ریلوہ (ای سی آر) سی پی آر پو نے ائی اے این ایس کو بتایاکہ”چہارشنبہ کی رات میں راگھو ناتھ پور ریلوے اسٹیشن کے قریب میں ٹرین کے 21ڈبے پٹریوں سے اتر گئے تھے“۔

ریلوے حکام نے کہاکہ بکسر‘ اراح‘ پٹنہ اور دومراؤن کے متعدد اسپتالوں میں 100سے زائد مسافرین زخمیوں کو علاج کے لئے داخل کیاگیا ہے۔بکسر ڈی ایم انشول اگرول نے مسافرین کی موت کی تصدیق کی۔

چہارشنبہ کی رات 9.53بجے حادثہ پیش آیاہے۔ مقامی گاؤ ں والے حادثے کے مقام پر سب سے پہلے پہنچے اور انہوں نے بکسر اوربھوج پور ضلع ایڈمنسٹریشن کے ساتھ ملکر بچاؤ کام میں مدد کی۔ ریلوے حکام اس ریل حادثے کی تحقیقات کررہا ہے۔

ابتدائی جانچ میں انکشاف ہوا ہے کہ متعد د مقامات پر ریلوے ٹریک ٹوٹے پائے گئے ہیں۔ نارتھ ایسٹ ایکسپر س کا بکسر اور اس کے بعد اراح پر توقف ہے۔

ذرائع نے کہاکہ پٹرویوں سے اترنے کا واقعہ پیش آئے وقت ٹرین کی رفتار80اور90کیلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔

ٹرین جب راگھو ناتھ پور ریلوے اسٹیشن پر پہنچی تب حادثہ کاشکار ہوگئی۔ مرکزی ریلوے منسٹراشونی وائشانوی نے حادثے کے بعد وار روم کو فعال کردیا۔

این ڈی آر ایف‘ ایس ڈی آر پی‘ ریلوے اور ضلع ایڈمنسٹریشن کو بچاؤ اپریشن کے لئے ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ ریاست کی درالحکومت پٹنہ سے حادثہ 70کیلو میٹر کے فاصلے پر پیش آیاہے۔