بہار کابینہ میں 15اگسٹ کے بعد توسیع :نتیش کمار

   

پٹنہ : چیف منسٹر نتیش کمار نے یہ اطلاع دی ہے کہ بہار کابینہ میں 15اگسٹ کے بعد توسیع ہوسکتی ہے۔15 اگست یعنی یوم آزادی کے بعد کابینہ کی توسیع 16 اگست کو یا اس کے بعد ہوسکتی ہے۔ بہار میںچہارشنبہ کو مہاگٹھ بندھن کی حکومت بن گئی۔ نتیش کمار نے چیف منسٹر اور تیجسوی یادو نے ڈپٹی چیف منسٹر کا حلف لیا ۔اطلاعات کے مطابق چیف منسٹر نتیش کمار /24 اگست کو ایوان میں اکثریت ثابت کریں گے ۔