پٹنہ۔پولیس نے پیر کے روز کہا ہے کہ بہار کے ضلع سیوان میں شراب مافیا کی ایک گینگ کے حملے میں پولیس کے پانچ اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔زخمی پولیس کے جوان پاچرکی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او دادن سنگھ کی سربراہی والی ٹیم کاحصہ تھے۔
پولیس ٹیم ضلع سیوان کے مندر پالی گاؤں کے ایک مکان پر ستیندر یادو عر ف چھوٹن یادو نامی بدنام زمانہ شراب مافیاکو گرفتار کرنے کے لئے دھاوا کررہی تھی جہاں ان پر حملہ کردیاگیاتھا۔ایس ایچ او دادن سنگھ کے علاوہ سنجیو کمار‘ سنیل کمار‘ کرشنا کمار اور کمل دیو مانجھی بھی زخمی ہوئے ہیں۔
مذکورہ زخمی پولیس کے جوان کسی طرح گاؤں سے بچ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اورفی الحال وہ زیر علاج ہیں۔
انسداد شراب ایکٹ‘ اقدام قتل کے علاوہ ائی پی سی مختلف دفعات کے تحت پاچر کی پولیس اسٹیشن میں چھوٹن یادو کے خلاف تین ایف ائی آر درج ہیں۔
اسی پولیس اسٹیشن میں سب انسپکٹر رام پرویش رائے کے ساتھ مارپیٹ میں بھی وہ ملوث ہے۔