نظام آباد میں پولیس تربیت کے اختتامی پروگرام سے کمشنر کارتکیا کا خطاب
نظام آباد :ملک اور ریاست میں امن و ضبط کی برقراری میں پولیس کی کارکردگی اہمیت کی حامل ہے لہذا پولیس ملازمین کے وقار کے بلند کیلئے کام کریں تو بہتر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مسٹر کارتیکیا آج ضلع نظام آباد کے ایڑپلی پولیس اسٹیشن کے علاقہ میں جانکم پیٹ میں پولیس ٹریننگ سنٹر میں سیول کانسٹیبل پاسنگ آئوٹ پریڈ کے اختتامی تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ سائبر آباد سے تعلق رکھنے والے سیول کیٹریگی کے سیول کانسٹیبل کے 9 ماہ کے تربیت کے بعد منعقد ہ پاسنگ آئوٹر پریڈ دکشت پریڈمیں مسٹر کارتیکیا نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور پولیس کی سلامی حاصل کی اور اس موقع پر پرنسپل تربیتی ادارہ اڈیشنل کمشنر اوشا وشواناتھ نے کانسٹیبل کا تعارف کرایا اور انہیں حلف بھی دلایا ۔ 9 ماہ کی تربیت میں جملہ 258 پولیس کانسٹیبل نے 9ماہ تک تربیت حاصل کی اس موقع پر مسٹر کارتیکیا نے کہا کہ 9 ماہ تک ٹریننگ حاصل کی اور سختی کے ساتھ تربیت حاصل کرتے ہوئے اسے مکمل کیا گیا اور ڈسپلین کے ساتھ تربیت حاصل کرنے والے تمام پولیس کانسٹیبلس کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بنیادی طور پر پولیس کی کارکردگی اور ان کا برتائو سے ہی عوام میں وقار بلند ہوگا لہذا کسی قسم کے تنائو میں مبتلا ہوئے بغیر کام کریں قانون سب کیلئے ایک ہوتا ہے اور قانون کیلئے ہر شخص برابر ہے ذات،پات ، غریب اور امیر کا امتیاز نہ برتیں اور ٹریننگ میں حاصل کرنے والی چیزیں اپنے فرائض کی انجام دہی میں بتانے اور یہی چیز آئندہ ترقی دے گی اور توصیف نامہ، انکریمنٹ، میڈیلس حاصل ہوں گے اور سرویس ریکارڈ بھی بہتر ہوگاچھوٹے چھوٹے غلطیوں کی وجہ سے خاندان متاثر ہوگا اور اپنے افراد خاندان بھی متاثر ہوں گے یہ تربیت تبدیلی کیلئے راہ فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ فرینڈلی پولیس کو بہتر بنانے کی خواہش کی اور کسی بھی ضلع میں کام کریں اور اس ضلع اور اس ریاست کے وقار کو بلند کریں ۔ اس موقع پر اعزازی مہمان ایس پی کاماریڈی نے اپنی تقریر میں کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں بھیت بھائو نہ رکھیں اور ہمیشہ اپنی صحت کا خیال رکھتے ہوئے کام کریں۔ تربیت کے دوران بہترین مظاہرہ کرنے والے بیسٹ انڈور کے بادشاہ اور بیسٹ آئوٹ ڈور مظاہرہ کرنے والے وٹھل رائو، بیسٹ فائرنگ پی رویندر ۔پریڈ کمانڈ ر متیم رائو کو ایوارڈ بھی پولیس کمسٹر مسٹر کارتیکیا کے ہاتھوں دیا گیا۔ اس موقع ٹریننگ سنٹر کے وائس پرسنل شاوان کمار کے علاوہ اڈیشنل ڈی سی پیز، سرکل انسپکٹرس و دیگر بھی موجودتھے۔