بی آر ایس امیدوار کار کی طرح نظر آنے والے نشانات سے کرمند

   

حیدرآباد 5 نومبر (سیاست نیوز) بی آر ایس امیدوار مخالف حکومت لہر سے زیادہ بیالٹ پیپر پر کار کی طرح انتخابی نشان سے فکرمند ہیں ۔ وہ روڈ رولر و گردا ‘ بیلن کے نشان والے امیدواروں سے پریشان ہیں ۔ امیدواروں کو کار کی طرح کے انتخابی نشان سے پریشانی ہے۔ بی آر ایس امیدوار یوگا تلسی اور الائنس آف ڈیموکریٹک ریفارمس کو جنہیں یہ نشان مل رہے ہیں ان کو دیگر جماعتوں سے اسپانسر کا خدشہ ظاہر کرنے لگے ہیں۔ بی آر ایس کے امیدواروں کی جانب سے یوگا تلسی پارٹی کے علاوہ الائنس آف ڈیموکریٹک ریفارمس نے گردا‘ بیلن کا نشان پایاہے۔ بی آر ایس امیدوار اس صورتحال سے پریشان ہیں اور آپسی گفتگو میں یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ امیدوار بی آر ایس کے ووٹ کو نقصان پہنچاسکتے ہیں۔