بی آر ایس رکن اسمبلی جی سنیتا کےخلاف ہائی کورٹ میں درخواست

   

حیدرآباد۔/11جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ میں آلیرو اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرنے والی رکن اسمبلی جی سنیتا کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔ آلیر کے مقامی شخص مہیش نے درخواست دائر کرتے ہوئے رکن اسمبلی پر الیکشن کمیشن کو گمراہ کن معلومات فراہم کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے موقع پر اثاثہ جات کی غلط تفصیلات فراہم کی گئیں۔ عدالت نے درخواست گذار کو ہدایت دی کہ وہ مکمل تفصیلات اور دستاویزات کے ساتھ حلفنامہ داخل کرے۔ اس معاملہ کی آئندہ سماعت 4 ہفتے بعد مقرر کی گئی۔ر