عطیہ دہندگان میں 40 کارپوریٹس شامل ، اے ڈی آر کی رپورٹ میں انکشاف
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : اسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس (ADR) نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی علاقائی جماعتوں کے درمیان قیادت کی جس نے 154.03 کروڑ روپئے کا عطیہ حاصل کیا ۔ اس کی اکثریت 40 کارپوریٹ عطیہ دہندگان سے آتی ہے ۔ 2022-23 میں کارپوریٹ شراکت کی رقم 138.97 کروڑ روپئے تھی ۔ اے ڈی آر نے کہا کہ یہ اعداد و شمار 2021-22 میں حاصل ہونے والے 40 کروڑ روپئے سے 113.13 کروڑ روپئے زیادہ تھی ۔ بی آر ایس کے بعد آندھرا پردیش میں وائی ایس آر پارٹی تھی جس نے پانچ عطیات سے 16.003 کروڑ روپئے وصول کرنے کا اعلان کیا ۔ جو 2021-22 میں 20.01 کروڑ روپئے سے کم ہے ۔ ٹی ڈی پی نے 11.92 کروڑ روپئے عطیات حاصل کئے جو تمام علاقائی جماعتوں میں تیسری سب سے زیادہ رقم ہے ۔ پارٹی کو 2021-22 میں 0.62 کروڑ روپئے ملے تھے ۔ اے ڈی آر کے اعداد و شمار کے مطابق اے آئی ایم آئی ایم کو 24 عطیہ دہندگان سے 24 لاکھ روپئے ملے ۔ اسے پچھلے سال 1.56 کروڑ روپئے ملے تھے ۔ اے ڈی آر نے کہا کہ کارپوریٹ ؍ کاروباری عطیہ دہندگان نے 2021-22 میں علاقائی سیاسی جماعتوں کو 169.204 کروڑ روپئے دئیے جب کہ 1827 انفرادی عطیہ دہندگان سے 45.24 کروڑ روپئے حاصل ہوئے ۔ یہ رپورٹ مالی سال 2022-23 کے دوران علاقائی سیاسی جماعتوں کے اعلانات پر مبنی ہے ۔ جیسا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کو جمع کرایا گیا ہے ۔ سیاسی جماعتوں کو عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کے سیکشن (1)29C کے تحت 100 فیصد ٹیکس چھوٹ حاصل کرنے کے لیے کسی خاص مالی سال میں کسی بھی شخص سے 20,000 روپئے سے زیادہ کی شراکت کی صورت میں تفصیلات فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔ 28 علاقائی جماعتوں کو 2119 عطیات سے مجموعی طور پر 216.76 کروڑ روپئے ملے ۔ اس میں سے 90.56 فیصد یا 196.31 کروڑ روپئے پانچ علاقائی پارٹیوں بی آر ایس ، وائی ایس آر سی پی ، ٹی ڈی پی ، ڈی ایم کے اور سی پی آئی کو موصول ہوئے ۔ مالی سال 2022-23 کے لیے این پی ایف ، بی جے ڈی ، ڈی ایم ڈی کے ، جی ایف پی ، ایس ڈی ایف ، آئی این ایل ڈی اور جے کے این سی کی طرف سے کسی عطیہ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2022-23 کے دوران 43 عطیات سے نقد عطیات 21.45 لاکھ روپئے ہوئے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2022-23 کے دوران 43 عطیات سے نقد عطیات 21.45 لاکھ روپئے ہوئے ۔ عطیہ دہندگان کے مقام کی بنیاد پر ان کے اعلان کردہ مکتوب کے مطابق نئی دہلی نے سب سے زیادہ 107.092 کروڑ روپئے کا عطیہ دیا ۔ اس کے بعد تلنگانہ سے 62.997 کروڑ اور آندھرا پردیش سے 8.391 کروڑ روپئے آئے ۔۔ ش