بی آر ایس پارٹی تلنگانہ کے تحفظ کی ڈھال ۔ کے ٹی آر

   

جس طرح مثالی حکمرانی پیش کی گئی ، اس طرح اپوزیشن کا تعمیری رول بھی ادا کیا جائے گا
حیدرآباد /19 فروری ( سیاست نیوز ) بی آرایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی تلنگانہ کے تحفظ کی ڈھال ہے۔ عوامی مفادات کا تحفظ کرنے کیلئے بی آرایس پارٹی کبھی پیچھے نہیں رہے گی ۔ جس طرح مثالی حکمرانی کی ہے ۔ اس طرح اپوزیشن کا تعمیری رول بھی ادا کرے گی ۔ بی آر ایس پارٹی کے توسیع اجلاس کے بعد تلنگانہ بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کااظہار کیا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ بی آر ایس ریاست کے مفادات کے حصول کا واحد راستہ ہے ۔ بی آر ایس پارٹی کیلئے تلنگانہ کا وجود اور تحفظ انتہائی اہم ہے۔ عوامی مسائل کے خلاف مسلسل جدوجہد کرنے کا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کے سی آر کے دور حکومت میں تلنگانہ ملک کیلئے مثالی ریاست میں تبدیل ہوگئی تھی ۔ کانگریس کے ایک سالہ دور حکومت میں ریاست تمام شعبوں میں بحران کا شکار ہوگئی ہے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ اجلاس میں 30 قائدین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پارٹی کے سربراہ کے سی آرنے بی آر ایس کی سلور جوبلی تقریب کو تلنگانہ کے عوام کیلئے تہوار کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ تقاریب آئندہ ایک سال تک جاری رہیں گی ۔ پارٹی کے پروگرامس کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ اپریل کے دوسرے ہفتے میں پارٹی کے نمائندوں کا اجلاس اور 27 اپریل کو ایک عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا ۔ پارٹی کی رکنیت سازی مہم شروع کی جائے گی ۔ پارٹی قائدین کیلئے تربیتی کلاسیس کا اہتمام کیا جائے گا ۔ عنقریب دیہی منڈل ضلع اور ریاستی سطح کی کمیٹیوں کے علاوہ صدور کا انتخاب کیا جائے گا ۔ بی آر ایس پارٹی اپریل 2026 تک سلور جوبلی تقاریب کا اہتمام کرتے ہوئے عوامی جدوجہد میں بھی شدت پیدا کرے گی ۔ 2

کے ٹی آر نے کہا کہ ریاستی وزراء ہی چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کا احترام نہیں کر رہے ہیں۔ بی سی طبقات کو42 فیصد تحفظات کیسے دئیے جائیں گے ۔ چیف منسٹر اس کی وضاحت کریں۔ 2