حیدرآباد۔/12اکٹوبر، ( سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے کے سی آر کی نئی قومی سیاسی پارٹی بی آر ایس کو ’’ برانڈی، رم، سارا ‘‘ پارٹی قرار دیا ہے۔ بی آر ایس کے بارے میں مختلف سیاسی قائدین نے علحدہ علحدہ تبصرہ کرتے ہوئے نئے نئے نام دیئے ہیں۔ وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی شرمیلا نے بی آر ایس کو ’’ بار اینڈ ریسٹورنٹ سمیتی ‘‘ قرار دیا تھا۔ کانگریس اور بی جے پی کے قائدین نے بی آر ایس کو ’ وی آر ایس‘ قرار دیا یعنی رضاکارانہ سبکدوشی ۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس کی جگہ قومی پارٹی بی آر ایس پر عوام مختلف ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کانگریس دور میں شراب کی چھوٹی بوتل 60 روپئے میں دستیاب تھی جو اب 180 روپئے میں ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس دراصل برانڈی ، رم اور سارا پارٹی ہے۔ر