بی آر ایس کے پانچ اراکین پارلیمنٹ کے خلاف شکایت کو راجیہ سبھا چیرمن نے استحقاق کمیٹی کے حوالے کیا

,

   

بی جے پی لیڈر وویک ٹھاکر نے بھارت راشٹرایہ سمیتی (بی آر ایس) ممبرس کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔
نئی دہلی۔ راجیہ سبھا چیرمن جگدیب دھنکر نے بی آر ایس کے پانچ ممبرس بشمول پارٹی کے فلور لیڈر کے کیشوراؤ کے خلاف ایوان میں ستمبر18کے روز اس کے اجلاس کے دوران ”پلے کارڈس کی نمائش“ کرنے پر کی گئی شکایت کو استحقاق کمیٹی کے حوالے کیاہے۔

بی جے پی لیڈر وویک ٹھاکر نے بھارت راشٹرایہ سمیتی (بی آر ایس) ممبرس کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔

ٹھاکر نے کے کیشوراؤ‘ دامود رراؤ دیواکنڈہ‘ روی چندرا واڈی راجو’کے آر سریش ریڈی اور بی لنگایا یادو‘ کے خلاف راجیہ سبھا میں طریقہ کاراور کاروبار کے قاعدہ 188کے تحت نوٹس داخل کیاہے۔

شکایت میں الزام لگایاگیاہے کہ 18ستمبر2023کو راجیہ سبھا کے اجلاس کے دوران بی آر ایس اراکین نے ”توہین آمیز“پلے کارڈس دیکھائے‘ جس میں ایوان بالا کے اراکین کے لئے وضع کردہ ضابطوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی‘ جس کے نتیجے میں غیر ضروری طور پر خلل پڑا‘جو اس کی کاروائی او راس کے وقار کو کم کرتا ہے۔

راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے ایک سرکاری پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ ”مذکورہ چیرمن راجیہ سبھا نے حقائق پر غور کرتے ہوئے ریاستوں کے کونسل(راجیہ سبھا) میں قواعد وضوابط کے ضابطہ 203کے تحت معاملے کو جانچ‘ تحقیقات اوررپورٹ کے لئے استحقاق کمیٹی کو بھیج دیاہے“۔

ایک او رمواصلات میں چیرمن نے محکمہ سے متعلقہ پارلیمانی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم‘ خواتین‘ بچوں‘ نوجوانوں اور کھیلوں کو”بچوں کی شادی کی ممانعت (ترمیمی)بل 2021“ کی جانچ اور رپورٹ پیش کرنے کے لئے وقت بڑھادیاہے۔