بی ایس ایف اور پاک رینجرس میں مٹھائی کا تبادلہ

,

   

نئی دہلی : ملک میں 74 واں یوم جمہوریہ جوش و خروش سے منایا گیا ۔ پنجاب کے اٹاری سرحد اور جموں میں ہندوستان اور پاکستان کے بین الاقوامی سرحد پر بھی یوم جمہوریہ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر پاکستانی رینجرس نے بارڈرسیکوریٹی فور س کے جوانوں کو مبارکباد پیش کی ۔ اور دونوں کے درمیان مٹھائی کا تبادلہ بھی عمل میں آیا ۔ صبح میں بی ایس ایف نے سرحد پر قومی ترنگا لہرایا ۔ بی ایس ایف کے مطابق دوپہر میں اٹاری سرحد کے گیٹس کھولے گئے جس کے بعد دونوں افواج کے درمیان مٹھائی کا تبادلہ عمل میں آیا اور مبارکباد پیش کی ۔