حیدرآباد ۔ 25 ۔ فروری (سیاست نیوز)آل انڈیاانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس بی بی نگر نے مختلف شعبوں میں سینئر ریسیڈنٹ جائیدادوں پر تقررات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔ اہل امیدوار 28 فروری تک آن لائین میں درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں 75 جائیدادوں کی تفصیلات اس طرح ہیں ۔ فزیالوجی ، فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہابلیٹیشن ، نفسیات ، ریڈیو ڈائیگنوسس، ٹرانسفیوزن میڈیسن اینڈ بلڈ بنک ، مائیکرو بائیولوجی ، او بی جی وائی ، آرتھو پیڈکس ، آپتھلمالوجی ، پیڈیاٹرکس اینڈ نیو نٹولوجی، پیتھالوجی ، فارما کولوجی ، جنرل اینڈ میڈیسن اینڈ سوپر اسپیشالیٹیز ، جنرل سرجری اینڈ سوپر اسپیشالیٹی ، ہاسپٹل ایڈمنسٹریشن ، مائیکرو بائیو لوجی، او بی جی وائی ، بائیو کیمسٹری ، لارماٹولوجی ، ای این ٹی ، فارنسک میڈیسن اور ٹاکسیکولوجی شامل ہیں۔ ان جائیدادوں کیلئے متعلقہ شعبوں میں کام کے تجربہ کے ساتھ ایم ڈی ، ایم ایس ، ڈی ایم ، ایم سی ایچ ، پی ایچ ڈی (ایم ایس سی ایم بائیوٹیک) میں کامیاب ہونا ضروری ہے۔2