تلنگانہ میں بی جے پی کے
صفایا کیلئے مقدمات کا سہارا
حیدرآباد۔11۔ مارچ (سیاست نیوز) بی جے پی ارکان اسمبلی رگھونندن راؤ اور راجہ سنگھ نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ میں بی جے پی کا صفایا کرنے کی سازش تیار کی ہے جس کے تحت قائدین پر مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ سنگھ نے بتایا کہ ان پر 47 کیسس درج کئے گئے ہیں اور مزید چار مقدمات کی تفصیلات حاصل کرنا باقی ہے۔ گزشتہ تین برسوں میں پولیس کے ذریعہ ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔ مقدمہ سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلہ سے انہیں راحت ملی ہے۔ رگھونندن راؤ نے کہا کہ بجٹ سیشن کے پہلے دن بی جے پی ارکان کو معطل کیا گیا تاکہ وہ عوامی مسائل پیش نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے معطلی کی وجوہات کی آج تک وضاحت نہیں کی ہے۔ انہوں نے عدالت کی جانب سے ارکان اسمبلی کی درخواست پر احکامات کی عدم اجرائی پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آندھراپردیش کیڈر سے تعلق رکھنے والے سومیش کمار تلنگانہ کے چیف سکریٹری کی حیثیت سے حکومت کی تمام بے قاعدگیوں میں مدد کر رہے ہیں۔ ر