بی جے پی اڈانی کا اتنی سختی سے دفاع کیوں کررہی ہے: راہل گاندھی نے پوچھا سوال

   

نئی دہلی:کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ کو ایک بار پھر اڈانی گروپ کے معاملے پر مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی حکومت کو نشانہ بنایا اور سوال کیا کہ وہ ارب پتی تاجر گوتم اڈانی کا اتنی سختی سے دفاع کیوں کر رہی ہے۔راہل گاندھی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اڈانی گروپ کا مسئلہ اٹھایا، اصل سوال یہ ہے کہ بی جے پی اڈانی کا اتنی سختی سے دفاع کیوں کرتی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ کسی سے نہیں ڈرتے اور وزیر اعظم نریندر مودی سے اڈانی سے تعلق کے بارے میں پوچھتے رہیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اڈانی کے ساتھ مودی کے تعلقات اس وقت شروع ہوئے جب وہ گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے۔