بی جے پی ایس اے ڈی کے ساتھ اتحاد نہیں کریگی:آر پی سنگھ

   

چنڈی گڑھ: بی جے پی کے ترجمان آر پی سنگھ نے منگل کو واضح کیا کہ بی جے پی آئندہ سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات اور پنجاب میں ہونے والے دیگر آئندہ انتخابات میں شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔ بی جے پی کے ترجمان نے آج ٹویٹ کیا ہیکہ جالندھر لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں اپنے دورے کے دوران انہوں نے گاوں میں سنا کہ بی جے پی 2024 کے لوک سبھا انتخابات ایس اے ڈی کے ساتھ مل کر لڑے گی، لیکن وہ واضح کرنا چاہیں گے کہ ایسا نہیں ہے ۔ نہ صرف 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بلکہ 2027 میں بھی بی جے پی آئندہ پنجاب اسمبلی انتخابات اکیلے ہی لڑے گی۔پنجاب میں تقریباً دو دہائیوں سے بی جے پی اور ایس اے ڈی کا اتحاد تھا۔ دو سال قبل ایس اے ڈی نے زرعی قوانین کے معاملے پر بی جے پی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا اور گزشتہ سال کے اسمبلی انتخابات سے پہلے اس نے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ساتھ اتحاد کیا۔