بی جے پی ایم پی کے فرزند کی حالت نشہ میں کار سے دیوار کو ٹکر

,

   

کولکتہ۔16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی رکن پارلیمنٹ روپا گنگولی کے 20 سالہ فرزند آکاش مکوپادھیائے کو حالت نشہ میں اپنی کار کو ایک دیوار سے ٹکرادینے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔ مقامی افراد نے دعوی کیا ہے کہ مکوپادھیائے حالت نشہ میں گاڑی چلارہے تھے۔ حادثے کے بعد اداکارہ سے سیاستداں بننے والی روپا گنگولی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ برائے کرم کوئی حمایت نہیں کوئی سیاست نہیں۔ میں اپنے فرزند سے پیار کرتی ہوں مگر قانون اپنا کام کرے گا۔