بی جے پی تاریخ کو ازسرنو رقم کرے گی ، پنڈت نہرو کو گجرات فسادات کا ذمہ دار بتائے گی:موئترا

,

   

ترنمول کانگریس کی لیڈر مہوا موئترا نے ٹویٹ کرکے بی جے پی پر تنقید کی ۔ دہلی پولیس چارج شیٹ میں فبروری میں ہوئے دہلی فسادات میں سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری اور سوراج ابھیان کے یوگیندر یادو کے نام شامل کرنے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہلی فسادات پر پولیس چارج شیٹ میں کپل مشرا کا نام نہیں ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ بی جے پی حکومت نصابی کتابوں میں تاریخ کو ازسرنو رقم کرے گی اور پنڈت جواہر لال نہرو کو گجرات فسادات کا ذمہ دار قرار دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کچھ بھی کرسکتی ہے ۔