حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے منگوڈ اسمبلی حلقہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت منگوڈ کی ترقی کے لیے پابند عہد رہے گی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ راجگوپال ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کوئی لیڈر شامل ہوا ہے۔ یہ کے سی آر حکومت کا تختہ الٹنے کی شروعات ہے۔ امت شاہ نے زور دے کر کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی حکومت برسراقتدار آئے گی۔