بی جے پی میں مقام بنانے فرقہ پرستی کو بڑھاوا دینے ایک دوسرے پر سبقت کی کوشش

   


مسلمانوںاور نظام حیدرآباد کے خلاف زہراگلنے کی سازش، رضاکار اور رضاکار فائز فلم کی تیاری

حیدرآباد ۔ 8 اکٹوبر (سیاست نیوز) موجودہ ماحول میں سیاسی مفاد کے آگے ایسا ظاہر ہوتا ہے سیکولر اقدار کوئی معنی نہیں رکھتا۔ ایک عرصہ دراز تک سیکولر جماعت میں فرقہ پرستی کے خلاف آوازاٹھانے والے بھی اب سیاسی فائدہ کیلئے فرقہ پرستی پر ایک دوسرے سے بازی لے جانے کی دوڑ میں جٹ گئے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں ان دنوں بی جے پی میں مقام بنانے اور اعلیٰ قیادت کو خوش کرنے کیلئے کچھ ایسی ہی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں۔ مسلمانوں اور نظام حیدرآباد کے خلاف جو جتنا زہر اگلے گا اس کی اتنی ہی تعریف اور مقام بنے گا۔ کچھ اس طرح کی سرگرمیوں میں کانگریس سے بی جے پی میں شامل ہونے والے قائدین دکھائی دے رہے ہیں، جن میں کانگریس کے سابقہ اور بی جے پی کے موجودہ قائد گوڈور نارائن ریڈی بھی شامل ہیں جو ان دنوں رضاکاروں پر فلم بنانے کی تیاریوں میں جٹ گئے ہیں۔ رضاکار کے نام سے تیار کی جارہی اس فلم میں رضاکاروں کے دور کے تعلق سے ان کے ظلم و زیادتیوں کو بنانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے اور یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہیکہ فلم مکمل تاریخی حقیقت پر تیار کی جارہی ہے۔ رضاکاروں کے نام کے ساتھ قاسم رضوی کا نام بھی لیا جاتا ہے جنہیں بی جے پی ایک ظالم حکمراں کے طور پر پیش کرتی ہے۔ رضاکاروں کی جانب سے ڈھائے گئے ظلم و زیادتیوں کو پیش کرتے ہوئے عوام میں شعور بیدار کرنے کی اس فلم کو ایک پہل قرار دیا جارہا ہے حالانکہ تلنگانہ میں ترقی اور فلاح و بہبود کا نعرہ ہی کارگر ثابت ہوگا۔ ذرائع کے مطابق گوڈور نارائن ریڈی اس فلم پر سرمایہ کررہے ہیں اور فلم مرکزی وزیرداخلہ کی ایماء اور ریاستی صدر بی جے پی کی مدد سے تیار کی جارہی ہے اور فلم کو تلنگانہ کے اسمبلی چناؤ سے قبل ریلیز کرنے کی تیاری کی جارہی ہے تاکہ ایک ماحول کو تیار کرتے ہوئے بی جے پی کے حق میں فائدہ پہنچایا جاسکے۔ رضاکار اس بیانر کی یہ پہلی فلم نہیں ہے بلکہ رضاکار فائلز کے نام سے بھی ایک اور فلم تیار کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس فلم کو بھی اسمبلی انتخابات سے قبل ہی ریلیز کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے تاکہ اس کا راست سیاسی فائدہ انتخابات میں حاصل کیا جاسکے۔ع
سیاست ٹی وی پر نیٹ کونسلنگ پروگرام ٹیلی کاسٹ
حیدرآباد ۔ 8 اکٹوبر (راست) سیاست ٹی وی کے کیریئر گائیڈنس پروگرام میں نیٹ کی کونسلنگ کی معلومات کو ایم اے حمید نے بتایا ہے جس کے اینکر محمد نے سوالات کئے۔ اس کو ہیتھ وے 111 پر اور یوٹیوب چینل پر ملاحظہ کریں۔