بی جے پی نے تین طیاروں کا انتظام کیا: ڈگی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 10 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ اس بات کے شواہد ہیں کہ بی جے پی نے تین چارٹرڈ طیاروں کا انتظام کیا تھا تاکہ جیوتر آدتیہ سندھیا کے حامی کانگریس ارکان اسمبلی کو بنگلورو پہونچایا جاسکے ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے یہ انکشاف ایسے وقت میں کیا ہے جبکہ سندھیا کے حامی 22 ارکان اسمبلی نے مدھیہ پردیش اسمبلی کی رکنیت سے استعفی پیش کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ در اصل عوامی فیصلے کو الٹانے کی سازش ہے ۔