نئی دہلی:دہلی میں شراب پالیسی کو لے کر آپ اور بی جے پی کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ نے کل ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم مودی حکومت کو بے نقاب کریں گے کہ وہ دہلی حکومت کو گرانے کے لئے کس طرح مرکزی ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے۔ مرکزی ایجنسیوں کا استعمال کرتے ہوئے دہلی حکومت کو گرانے کی بی جے پی کی کوشش کو بے نقاب کریں گے۔انہوں نے الزام لگایا کہ دہلی کے ایم ایل اے کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بی جے پی نے منیش سسودیا پر ‘شندے’ والی کوشش کی، لیکن کوشش ناکام رہی۔ بی جے پی نے ہمارے ایم ایل اے کو دھمکی دی اور کہا کہ ہماری 20 کروڑ روپے کی پیشکش قبول کرو ورنہ سسودیا کی طرح سی بی آئی کیس کا سامنا کرو۔