سی پی ائی ایم لیڈر نے کہاکہ بہت جلد بی جے پی کو مزیدعوام کے فیصلے کے خلاف اقدام سے روکا جائے گا۔
اگرتالہ۔سی پی ائی ایم لیڈر سیتا رام یچوری نے کہاکہ بی جے پی کئی ریاستوں میں انتخابات ہارنے کے بعد اراکین اسمبلی کی خریدی کے ذریعہ پچھلے دروازے سے غیرجمہوری حکومت تشکیل دی ہے۔
کمیونسٹ کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ بی جے پی نے گوا‘ کرناٹک‘ مدھیہ پردیش‘ مہارشٹرا اورشمال مشرقی ریاستوں میں اسمبلی انتخابات میں عوام کی تائید حاصل کرنے میں ناکامی کے بعداراکین اسمبلی کی خریدی کے ذریعہ حکومت تشکیل د ی ہے۔
انہوں نے دعوی کیاکہ ”وہ(بی جے پی) کے پاس اس ملک پر حکومت کاایک ہتھیار ہے وہ فرقہ وارانہ حکمت عملی‘ ایک دوسرے کے خلاف لوگوں کوبھڑکانا ہے۔
اٹھ سال کی حکومت کے بعد زیادہ تر تعداد میں ہندوستان کے لوگوں مختلف طریقوں سے جہاں پر اقتدار میں ہیں وہاں پر بھوک اور پیاس کا شکار ہیں۔ ملک میں اب زیادہ تر بے روزلوگ ہیں“۔
ارب پتوں کے 11لاکھ کروڑ معاف کرنے کا بی جے پی حکومت پر الزام ٹلگاتے ہوئے اور ملک کی معیشت کو غلط پالیسیوں کے ذریعہ تباہ کرنے کا مورد الزام ٹہراتے ہوئے یچوری نے کہاکہ اس سے زیادہ لوگوں کو نقصان ہوا ہے او روہ بھوک ماری کا شکار ہوئے ہیں
۔اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ہماچل پردیش کے انتخابات کااعلان کیاہے گجرات کا نہیں‘ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی مسلسل گجرات کا دورہ کررہے ہیں اور ”انتخابی فائدہ کے لئے لوگوں کوراغب کرنے کے مقصد سے قدیم پراجکٹوں کا افتتاح کررہے ہیں۔
وہ اگلے ہفتہ تریپورہ آنے والے ہیں مگر یہاں پر وہ ایسا نہیں کریں گے“۔
مذکورہ سی پی ائی ایم لیڈر نے عوام کی تعداد پر اطمینان کا اظہار کیااورکہاکہ بہت جلد بی جے پی کو مزیدعوام کے فیصلے کے خلاف اقدام سے روکا جائے گا۔شمال مشرقی ریاست میں 35سالوں کی دو مرحلوں 1978-1988اور1993-2018تک کی حکومت کو بی جے پی ائی پی ایف ٹی اتحاد نے شکست دیتے ہوئے 2018اسمبلی انتخابات میں اقتدار میں ائی تھی