حیدرآباد 30 اکٹوبر (سیاست نیوز) ریاستی وزیر برقی جی جگدیش ریڈی نے کہاکہ بی جے پی کا زوال منو گوڑ سے شروع ہوگیا ہے اور کہاکہ ٹی آر ایس کو اس حلقہ کے ضمنی چناؤ میں عوام کی تائید و حمایت سے کامیابی حاصل ہوگی۔ اس حلقہ اسمبلی میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں اُنھوں نے ہفتہ کو منو گوڑ میں ایک روڈ شو میں حصہ لیا اور کہاکہ بی جے پی کے قائدین کو معلوم ہے کہ راج گوپال ریڈی شکست خوردہ ہوچکے ہیں اور دوسرے پارٹی قائدین کو خریدا جارہا ہے۔ جگدیش ریڈی نے کہاکہ ملک عوام ٹی آر ایس سربراہ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ کو وزیراعظم کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں کیوں کہ مرکز کی بی جے پی حکومت ناقص مظاہرہ کررہی ہے۔