تلنگانہ بھون میں ٹی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤنے خیر مقدم کیا ، دونوں کی گھر واپسی کا دعوی
حیدرآباد ۔ 21 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : اسمبلی حلقہ منوگوڑ کے ضمنی انتخاب سے قبل بی جے پی کو ایک اور جھٹکہ لگا ہے ۔ کل بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی بھکشمیا گوڑ ٹی آر ایس میں شامل ہوئے تھے ۔ اندرون 24 گھنٹے سابق صدر نشین تلنگانہ قانون ساز کونسل سوامی گوڑ اور سینئیر قائد ڈی شراون کمار بی جے پی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے اور تلنگانہ بھون پہونچ کر ٹی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی آر سے ملاقات کرکے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ دونوں قائدین نے کہا کہ بی جے پی کو جمہوریت پر ایقان نہیں ہے اور نہ عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود سے بی جے پی کو کوئی دلچسپی ہے ۔ اسمبلی حلقہ منوگوڑ میں بی جے پی کو صرف دولت پر گھمنڈ ہے اور دولت پر بھروسہ کرتے ہوئے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے ۔ ٹی آر ایس ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے کہا کہ سوامی گوڑ اور ڈی شراون کمار کی گھر واپسی ہوئی ہے ۔ انہوں نے دونوں قائدین کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی تحریک میں چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں ان دونوں قائدین نے اہم رول ادا کیا تھا ۔ ان دونوں قائدین کی ٹی آر ایس میں شمولیت سے ٹی آر ایس مزید مستحکم ہوئی ہے ۔ دونوں کسی بھی وجہ سے پارٹی سے دور ہوئے تھے تاہم کبھی کبھی مختلف پروگرامس اور تقاریب میں ملا کرتے تھے ۔ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ہم بات چیت کیا کرتے تھے اب پھر سے دوبارہ مل کر کام کرنے کا موقع ملا ہے ۔ ن