علی گڑھ: گھر میں گنیش کی مورتی بیٹھانے کے بعد تنقیدوں کی زد میں آنے والی بی جے پی لیڈر روبی آصف خان گنیش کی مورتی کا وسرجن کرنے نارورا گنگا گھاٹ پہنچی اوراپنے شوہر کے ساتھ مل کر گنیش کی مورتی کا وسرجن کیا۔روبی آصف خان کے ساتھ ان کی دو مسلمان خواتین پڑوسی بھی تھیں۔ صبح روبی نے پہلے بھگوان گنیش کی پوجاکی اور پھر مورتی کو سر پر رکھ کر مسلم علاقے میں یاترا نکالی۔ اس کے بعد مورتی کو لے کر ناروڑہ روانہ ہوئے۔ روبی نے بتایا کہ آج بھگوان شری گنیش کی مورتی کے ساتھ نارورا گھاٹ پہنچنے کے بعد سات دن بعد وسرجن کیاگیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ روبی آصف خان نے 31 تاریخ کوگھر میںگنیش کی مورتی نصب کی تھی۔