بی جے پی کے 80 مسلم لیڈرس پارٹی سے مستعفی، کہیں آنا جانا مشکل ہوگیا تھا۔ مستعفی لیڈران کا تاثر، ہم انہیں سمجھائیں گے: کیلاش ورگیا

,

   

نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری ملک گیر احتجاج کا اثر اب بی جے پی پر بھی پڑنے لگا ہے۔ اب مسلم لیڈران اور مسلم کارکنان بی جے پی سے دور ہونے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی کے 80 مسلم لیڈران نے بی جے پی سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ رزاق قریشی والا نے جنہوں نے بی جے پی سے استعفیٰ دیدیا ہے بتایا کہ 80 مسلم لیڈران نے اپنا استفیٰ بی جے پی کے قومی صدر نڈا کو بھیج دیا ہے۔ ان میں کئی اقلیتی مورچے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی اے اے کے بننے کے بعد ہمارا کسی تقریب میں جانا مشکل ہوگیا ہے۔ لوگ ہم سے کہنے لگے ہیں کہ سی اے اے جیسے قانون پر کب تک چپ رہوگے۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی ظلم کا شکارہوکر ہندوستان آئے اسے شہریت ملنی چاہئے لیکن ہماری پارٹی نے غلط فیصلہ لیتے ہوئے مخصوص طبقہ کو نشانہ بنارہی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ مستعفی ہونے والوں میں بی جے پی کے سینئر لیڈر کیلاش ورگیا کے قریبی مانے جاتے ہیں۔ مستعفی کے سوال پر کیلاش ورگیا نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے لیکن اگر کوئی گمراہ ہوکر ایسا قدم اٹھاتا ہے تو ہم اسے سمجھائیں گے۔ کیلاش نے کہاتھا کہ ہم کھانا دیکھ پہنچا ن لیتے ہیں کہ کون کہاں کا ہے۔