نئی دہلی۔ بی جے پی کے محکمہ ائی ٹی کے سربراہ امیت مالویہ نے جمعرات کے روز کہاکہ وہ دی وائیر کے خلاف فوجداری اور سیول کاروائی کریں گے جس پر انہوں نے الزام لگایاہے کہ مذکورہ نیوز پورٹل نے ان کی”شبہہ کو متاثر کرنے کے لئے جعلی دستاویزات کااستعمال“کیاہے۔
دی وائیر کی خبرو ں کی ایک سیریز میں جس کو اب ہٹالیاگیا ہے کہ‘الزام لگایاگیاتھا کہ میٹا‘سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس کی واٹس ایپ‘ فیس بک‘ اورانسٹاگرام کی نگرانی کار کمپنی نے مالویہ کو خصوصی اختیارات دئے ہیں جو انہیں اپنے پلیٹ فارمس سے پوسٹ ہٹانے کے قابل بناتی ہیں۔
ان رپورٹس میں ا سبات پر زوردیاگیاتھا کہ انسٹاگرام سے کچھ پوسٹ ہٹانے میں بی جے پی کے اس لیڈر کا ہاتھ ہے۔مالویہ نے ایک بیان میں کہاکہ ”اپنے وکلاء سے بات چیت او رمشاورت کے بعد میں نے ’دی وائیر‘ کے خلاف فوجداری اور سیول کاروائی کرنے کا فیصلہ کیاہے
۔نہ صرف فوجداری کاروائی کو آگے بڑھاؤں گا بلکہ سیول کورٹ میں بھی ان پر مقدمہ دائر کروں گے کیونکہ انہوں نے اپنی ساکھ کو متاثرکرنے کے لئے جعلی دستاویزات کا استعمال کیاہے“۔
جانچ پڑتال کے تحت بشمول کچھ ماہرین کی رپورٹوں پر‘ دی وائیر نے گذشتہ ہفتے بیرونی ماہرین کی مددسے استعمال کئے گئے تکنیکی ماخد مواد کا اندورنی جائزہ لینے کے بعد واپنی میٹاکہانیوں سے باضابطہ دستبرداری اختیار کرتے ہوئے انہیں ہٹالیاتھا۔
مذکورہ نیوز پورٹل نے اپنے ادارتی جائزہ میں پیش ائی غلطی پر قارئین سے معافی بھی مانگ لی تھی۔
مذکورہ نیوز پورٹل نے کہاکہ ”ٹکنالوجی کی پیچیدگیوں کو سمجھے بغیر اورٹیک کوسمجھنے کے ادارہ جاتی غلطیوں میں امتزاج کے نتیجے میں کہانیوں کی اشاعت ہوئی تھی جوآخر کار قائم نہیں ہیں۔ ہم اپنے قارئین سے معذرت خواہ ہیں“۔