بی جے پی کے غلط فیصلوں سے ملک میں بدامنی

   

نفرت کا ماحول پیدا ہوگیا ، کانگریس کا کوئی مستقبل نہیں۔ کے ٹی آر
حیدرآباد ۔ 18 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کہا کہ بی جے پی کے غلط فیصلوں سے تلنگانہ کے بشمول ملک کے بیشتر ریاستیں آگ کی لپیٹ میں ہیں ، ہر طرف بربادی ہے ۔ نوجوان سڑکوں پر اتر کر برہمی کا اظہار کررہے ہیں ۔ بی جے پی قائدین کے زہر آلودہ اور ہندو مسلم نفرت کے بیانات سے ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔ ہمیں مذہبی نفرت نہیں ترقی اور عوام کی فلاح عزیز ہے ۔ اسمبلی حلقہ کلور میں 170 کروڑ روپئے کے ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے بعد ان خیالات کا اظہار کیا ۔ ٹی آر ایس رکن اسمبلی بی ہرشوردھن ریڈی بھی موجود تھے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت ترقی اور فلاح و بہبود کا نشانہ مختص کرتے ہوئے کام کررہی ہے ۔ آئندہ ماہ سے نئے راشن کارڈس اور نئے پنشن جاری کئے جائیں گے ۔ 200 روپئے پنشن میں 10 گنا اضافہ کرکے 2016 روپئے کیا گیا ۔استفادہ کنندگان کی تعداد بڑھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سارے ملک میں کانگریس کا وجود ختم ہوگیا ہے اور نہ ہی تلنگانہ میں کانگریس کا کوئی مستقبل ہے ۔۔ ن