راجہ سنگھ کی جگہ وکرم گوڑ کا نام، راجندر، رگھونندن راؤ کو دوبارہ ان کے حلقہ جات سے ٹکٹ، 15 اکٹوبر کو اجرائی ممکن
حیدرآباد۔/8 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) بی جے پی نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست کی تیاری کا کام تیز کردیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ریاستی قیادت نے38 اسمبلی حلقہ جات کیلئے متفقہ طور پر طئے کئے گئے امیدواروں کی پہلی فہرست ہائی کمان کو روانہ کردی ہے۔ پارٹی ہائی کمان فہرست کا جائزہ لینے اور ضروری ترمیمات کے بعد اسے اماوس کے بعد جاری کرے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ 15 یا 16 اکٹوبر کو 38 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی جائے گی۔ بی جے پی تین مراحل میں امیدواروں کی فہرست جاری کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جن 38 حلقہ جات کے امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دی گئی ان میں جی کشن ریڈی ( عنبرپیٹ)، بنڈارو وجئے لکشمی ( مشیرآباد)، ایم ششی دھر ریڈی ( صنعت نگر )، رامچندر راؤ ( ملکاجگیری )، سی ایچ رامچندرا ریڈی ( خیریت آباد )، این وی ایس پربھاکر ( اپل )، وکرم گوڑ ( گوشہ محل )، اے سری راملو یادو ( مہیشورم )، ٹی اچاری ( کلواکرتی)، ڈی کے ارونا ( گدوال )، جتیندر ریڈی ( محبوب نگر )، کونڈا وشویشور ریڈی ( تانڈور) ، بی نرسیا گوڑ ( ابراہیم پٹنم )، کے سری سیلم گوڑ ( قطب اللہ پور)، کے نارائن ریڈی ( بھونگیر )، کے وینکٹیشورلو ( آلیر )، ایٹالہ راجندر ( حضور آباد)، بنڈی سنجے ( کریم نگر )، بی شوبھا ( چپہ ڈنڈی )، ای پردیپ راؤ ( ورنگل ایسٹ )، سی ایچ کیرتی ریڈی ( بھوپال پلی )، سی ایچ وکاس راؤ ( ویملواڑہ )، پی شنکر ( عادل آباد ) ، ایس باپو راؤ ( بوتھ )، ڈی اروند ( آرمور)، کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی ( منوگوڑ )، ایس وینکٹیشورلو ( سوریا پیٹ )، جی پرمیندر ریڈی ( پرکالہ )، رگھونندن راؤ ( دوباک )، کے سریدھر ( وردھنا پیٹ )، ایچ نائیک ( محبوب آباد)، بنڈی کارتیکا ریڈی ( سکندرآباد )، آر پرکاش ریڈی ( نرسمہم پیٹ )، مہیشور ریڈی ( نرمل )، اے راکیش ریڈی ( ورنگل ویسٹ )، وجئے راما راؤ ( اسٹیشن گھن پور ) اور سرینواس ریڈی ( راجندر نگر ) شامل ہیں۔