بی سی لیڈر وینکٹیش گوڑ کی کانگریس میں شمولیت

   

نئی دہلی 10 ڈسمبر (پی ٹی آئی) تلنگانہ میں پسماندہ طبقات کے ایک سینئر لیڈر او وینکٹیش گوڑ اور ان کے حامیوں نے ریاستی کانگریس کے تنظیمی اُمور کے انچارج آر سی کنٹیا کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ گوڑ جو بی سی اسوسی ایشن جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدرنشین بھی ہیں کہاکہ آئندہ انتخابات میں وہ کانگریس کو برسر اقتدار لائیں گے۔ کنٹیا نے کہاکہ گوڑ اور ان کے تقریباً 80 حامیوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ بی سی قائدین نے سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔