بیالوجیکل ۔ ای سے ایک اور کورونا ٹیکہ کی جلد تیاری

   

حیدرآباد۔ شہر سے کام کرنے والے ادارہ بیالوجیکل ای سے ماہ اگسٹ میں کورونا ٹیکہ کی اجرائی کی تیاری شروع ہوگئی ہے ۔ ملک میں سیرم انسٹی ٹیوٹ کی کووی شیلڈ ‘ بھارت بائیو ٹیک کی کو ویکسین اور روس کی اسپوٹنک وی کے بعد یہ چوتھا ٹیکہ مارکٹ میں آسکتا ہے اگر اسے استعمال کی منظوری مل جائے ۔ کہا گیا ہے کہ بیالوجیکل ای کو اس ٹیکہ کے تیسرے مرحلہ کے طبی ٹرائیل کی اجازت مل گئی ہے ۔ مرکزی ڈرگس اسٹانڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن نے اس ٹیکہ کے تجربات کی منظوری دی ہے ۔