بیدر :7 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) بیدر کے تاریخی محمود گاوں مدرسہ میں گھس کر شر انگیزی کرنے والے چار افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ ایف آئی آر میں جملہ 9 ملزمین کے نام ہیں۔ مسلمانوں نے اس شر انگیزی پر آج احتجاج کا انتباہ دیا تھا تاہم چار افراد کی گرفتاری کے بعد احتجاج کے اعلان سے دستبرداری اختیار کرلی گئی ۔پولیس کے بموجب جملہ چار ملزمین منا ‘ نریش ‘ پال لنگا اور پرکاش کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ بیدر پولیس کی جانب سے سارے ضلع میں ہائی الرٹ رکھا گیا ہے اور محمود گاواں مدرسہ اور مسجد کے ارد گرد سکیوریٹی سخت کردی گئی ہے ۔ دسہرہ کے جلوس میںشامل ہندو کارکنوں کے گروپ نے کل رات آثار قدیمہ عمارت مدرسہ میں گھس کر شر انگیزی کی تھی ۔ اس واقعہ کی ویڈیوز سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی ۔